Saturday, 20 April 2024, 07:19:53 pm
سلواکیہ کی اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں پاکستان کومکمل حمایت کی یقین دہانی
August 01, 2020

اقوام متحدہ میں سلواکیہ کے مستقل نمائندے Michal Mlynar نے نیو یارک میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم سے ملاقات کی اور عالمی سطح پر تعاون کے علاوہ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر منیر اکرم کو مبارکباد دی ۔دونوں سفیروں نے کورونا وائرس کے تناظر میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کونسل کے مزید فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا۔سلواکیہ کے سفیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی قیام امن کی کوششوں میں تعاون اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.