Wednesday, 12 August 2020, 08:30:40 am
صدرمملکت کی ملک میں کوروناوائرس کےکیسزکی تعدادمیں کمی پرقوم کومبارکباد
August 01, 2020

File Photo

صدرڈاکٹرعارف علوی نے ملک میں کوروناوائرس کے کیسزکی تعدادمیں کمی پرقوم کومبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہاکہ رواں سال تین مئی کے بعدیہ پہلی مرتبہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ نئے افرادکی تعداد نوسوتین ریکارڈ کی گئی ہے۔
صدرنے صورتحال میں بہتری کواللہ تعالیٰ کی رحمت، حکومت کی موثرحکمت عملی اور وباء سے بچائو کے عوامی ردعمل کانتیجہ قراردیا۔