Friday, 29 March 2024, 02:56:20 am
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی ،سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا:شہریار
August 01, 2020

کشمیرکے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے تمام ارکان عیدالاضحی کے موقع پرکنٹرول لائن کا دورہ کریںگے جس کامقصدبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے عوام کو یہ یقین دلاناہے کہ پوری پاکستانی قوم دکھ سکھ کی ہرگھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔یہ بات کشمیرپرپارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریارخان آفریدی نے پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیرپرمتحدہیں اورپاکستان قانونی حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی اخلاقی ،سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔شہریارآفریدی نے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی افواج انسانی حقوق کی کھلم کھلاخلاف ورزی کررہی ہے اوریہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کانوٹس لے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.