Wednesday, 24 April 2024, 10:48:49 pm
پاکستان ایل او سی پر کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیگا، وزیرخارجہ
August 01, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پاکستان لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ہفتے کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کی زیر قیادت فسطائی حکومت ایودھیا میں رام مندر پر تعمیراتی کام شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور پاکستان اس فعل کی مذمت کرتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بدھ کو ملک بھر میں یوم استحصال منایا جارہا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کو واضح پیغام دیا جائے کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کشمیری عوام کی تحریک آزادی اور جائز حق خودارادیت میں انکی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مساجد کو بند کردیا گیا ہے اور کشمیر کی پوری سیاسی قیادت کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.