Wednesday, 12 August 2020, 08:36:27 am
پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے،آرمی چیف
August 01, 2020

ری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے یہ بات آج کھوئی رٹہ سیکٹر میں کنٹرول لائن کے ساتھ اگلے مورچوں کے دورے اور وہاں تعینات فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
بری فوج کے سربراہ نے عید کا دن جوانوں کے ساتھ گزارا اوران کے بلند حوصلے عملی تیاری اور کنٹرول لائن کی مسلسل نگرانی کے فرائض سرانجام دینے کی تعریف کی ۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں جو تمام تر مشکلات کے باجوہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بہادری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں ۔
بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ ہم ملک اور خطے کو غیرمستحکم کرنے کے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔
بعد میں بری فوج کے سربراہ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور امراض قلب کے علاج کے قومی ادارے کا دورہ بھی کیا اور امراض قلب کی تحقیق کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس کا سنگ بنیاد رکھا جس میں امراض قلب اوران کے علاج کے بارے میں تحقیق کی جائے گی۔
بری فوج کے سربراہ نے آرمی میڈیکل کور کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ اے ایف آئی سی اوراین آئی ایچ ڈی قومی سطح پر اعلی معیاری طبی دیکھ بھال کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے خصوصاً کرونا وائرس کی وباء کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملے کے صف اول کے مجاہدوں کے کردار کی تعریف کی ۔