Friday, 29 March 2024, 02:07:40 am
قوم عیدالاضحی کےموقع پراحتیاطی اقدامات پرسختی سےعملدرآمدکرے:صدر،وزیراعظم
August 01, 2020

صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے قوم پرزوردیاہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر احتیاطی اقدامات پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے اورقربانی کامذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے غریبوں اور مستحق افرادکاخصوصی خیال رکھیں۔عیدالاضحی کے موقع پراپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کومبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اورحضرت اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت وفرمانبرداری کی یاددلاتاہے جنہوں نے قربانی اورایثارکی عظیم مثال رقم کی۔صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس کی وباء سے معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اورلوگوں پرزوردیاکہ وہ اس نازک صورتحال میں غریبوں اورمستحق افراد کی مدد کریں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس کی وباء سے پوری دنیا کو تشویشناک صورتحال کاسامناہے اوریہ عالمگیروباء پوری انسانیت کے لئے ایک چیلنج بن گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس وباء سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہی ہے اورقوم کو بھی اس سلسلے میں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدکرناچاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.