Saturday, 20 April 2024, 05:47:11 am
یشونت سہناکی سربراہی میں قائم بھارتی سول سوسائٹی گروپ کا گرفتارتمام کشمیریوں کو رہاکرنے پر زور
August 01, 2020

فائل فوٹو

بھارتیہ جنتاپارٹی کے سابق رہنما اور سابق وزیر یشونت سہناکی سربراہی میں قائم بھارتی سول سوسائٹی گروپ نے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کالے'' قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ''کے تحت گرفتارتمام کشمیریوں کو رہاکرے۔ سول سوسائٹی گروپ نے مقبوضہ علاقے میں تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ کی بحالی اور تمام پرامن سیاسی سرگرمیوں پر سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ گروپ نے کہا کہ کشمیریوں کو یقین ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت انہیں دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.