Wednesday, 12 August 2020, 08:28:09 am
حکومت نادار طبقےکا معیارزندگی بہتر بنانےکیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے،وزیرریلوے
August 01, 2020

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔
انہوں نے ہفتہ کے روز راولپنڈی میں نماز عید ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے نام پر امن عامہ کے مسائل پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ' شیخ رشید نے کہا کہ ملک لوٹنے والے لوگ قومی احتساب بیورو میں تبدیلیاں چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بدعنوانی ' غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نادار طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اصلاحات کررہی ہے۔
شیخ رشید نے لوگوں پر زور د یا کہ وہ ایس او پیز کی پابندی کریں اور کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے سماجی فاصلہ ضرور رکھیں۔