Thursday, 25 April 2024, 02:10:38 pm
حکومت مشکل حالات سے نکلنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے، وزیر ریلوے
August 01, 2020

فائل فوٹو

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت موثر معاشی پالیسیوں اور مختلف شعبوں کیلئے مرعاتی پیکجز کے ذریعے مشکل حالات سے نکلنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے۔

ہفتے کے روز راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشی مسائل سابقہ حکومت سے ورثے میں ملے اور آئندہ چند دنوں میں صورتحال میں مزید بہتری کی امید ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس بل بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کی حکمت کا ثبوت ہے اور پاکستان بہت جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.