Thursday, 28 March 2024, 10:09:14 pm
چینی دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ کا وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ
August 01, 2020

چینی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ نے ایک وفد کے ہمراہ چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے تیرانوے ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہفتے کے روز فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا دورہ کیا ۔

ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بابر افتخار نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے وفد کا استقبال کیا ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے آرمی چیف کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج اورپیپلزلبریشن آرمی پاک چین سٹرٹیجک تعلقات کے اہم عوامل ہیں اور ہمیں اپنی مسلح افواج پرفخر ہے ۔دفاعی اتاشی نے یادگاری تریب کی میزبانی پر اظہارتشکر کیا ۔دفاعی اتاشی میجرجنرل چین وین ونگ نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہوئے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.