Wednesday, 12 August 2020, 09:17:53 am
بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی ، گزشتہ ماہ جولائی میں 24کشمیری شہید
August 01, 2020

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 24کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے 3افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج(ہفتہ) جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ جبکہ چار افراد یتیم ہو گئے۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشہ ماہ پر امن مظاہرین پرفائرنگ ، پیلٹ چھروں اور آنسو گیس کے گولوں کی برسات سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم 59افراد زخمی ہو گئے ۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جولائی میں 11رہائشی مکانات تباہ کیے جبکہ کئی گھروں کی لوٹ مار کی۔