Saturday, 24 August 2019, 05:03:46 pm
تجزیہ کاروں کی افغان امن عمل کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تحسین
August 01, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے افغان امن عمل کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کی اہمیت کا احساس ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی، استحکام کیلئے افغانوں کی سربراہی میں افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال بھارت کے قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے اسی لئے بھارتی وزیراعظم نے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔