Thursday, 25 April 2024, 09:28:10 am
عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے بھارت پردباؤڈالے، تجزیہ کار
August 01, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لئے بھارت پردبائوڈالے۔

انہوں نے ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت علاقائی سیاست میں پاکستان کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے۔

دفاعی تجزیہ نگاربریگیڈیئرریٹائرڈحارث نوازنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جارحیت کی پالیسی پرعمل پیراہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہرڈاکٹررشیداحمدخان نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کسی مہم جوئی کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دفاعی تجزیہ نگار عبداللہ گل نے کہاکہ پاکستا ن نے بھارت کو عالمی سطح پرکامیابی سے بے نقاب کیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.