Thursday, 25 April 2024, 07:10:49 am
اسلامی ترقیاتی بنک کی پاکستان میں منصوبوں کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
August 01, 2018

اسلامی ترقیاتی بنک کے صدرڈاکٹربندربن محمدحمزہ حجارنے پاکستان کو اس کے تمام منصوبوں میں مکمل تعاون کایقین دلایا ہے۔یہ یقین دہانی انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان حشام بن صدیق سے جدہ میں ایک ملاقات کے دوران کرائی۔ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بنک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان حشام بن صدیق نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسفn Al Othaimee سے ملاقات کی۔انہوں نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ Geert Wilders کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں گستاخانہ کارٹون مقابلہ منعقد کرانے کے اعلان پرغورکیا۔انہوں نے اس اعلان کی مذمت کی اور غیرمسلموں کو معاملے کی حساسیت سے آگاہ کرنے کے مختلف اقدامات اورمقابلہ روکنے پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے دوسرے امورپر بھی بات چیت کی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.