Friday, 29 March 2024, 09:37:00 am
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں،صدر
July 01, 2022

 صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں اور غیر ملکی کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے یہ بات امریکہ، ترکیہ، آسٹریلیا، یورپی یونین، بھوٹان اور سوڈان کے نئے نامزد سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں اپنی اسناد سفارت پیش کرنے کے بعد ان سے الگ الگ ملاقات کی۔امریکی سفیر ڈونلڈARMIN بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی احترام اور دلچسپی کے اصولوں پر تعمیری اور مستحکم روابط خطے میں امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ کے لئے اہم ہیں۔انہوں نے امریکی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور خصوصی اقتصادی زونز کی پیش کردہ منافع بخش سہولیات سے آمدن حاصل کریں۔ترک سفیر ڈاکٹر مہمتPACACI سے گفتگو میں ڈاکٹر عارف علوی سے کشمیر، شمالی قبرص، اسلام مخالف پراپیگنڈے اور افغانستان سمیت اہم امور پر دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق پر اطمینان ظاہر کیا۔انہوں نے ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں صدر نے کہا کہ آسٹریلوی کمپنیوں کے لئے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت، قابل تجدید توانائی، کان کنی، مینو فیکچرنگ ، پانی اور کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.