Wednesday, 12 August 2020, 11:37:04 am
شعبہ صحت کی ترقی کیلئے 68ترقیاتی سکیموں کی منظوری
July 01, 2020

File photo

گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے تین ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے سے زائد کی اڑسٹھ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مطابق حکومت نے موجودہ مالی سال میں ان سکیموں کے لئے ایک ارب ستائیس کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
ان سکیموں کے تحت کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے گلگت، نگر، سکردو اور چلاس میں ایک ایک قرنطینہ مرکز قائم کیا جائے گا۔