Wednesday, 12 August 2020, 11:31:12 am
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئےایڈیشنل چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس کی تعیناتی اہلیت پرکی،وزیراعلیٰ
July 01, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کی تعیناتی اہلیت کی بنیاد پر کی ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز لاہور میں اے آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کے ساتھ گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ کے قیام سے علاقے کے عوام کو ریلیف ملے گا۔