Wednesday, 12 August 2020, 11:32:28 am
سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع کا فیصلہ
July 01, 2020

بلوچستان حکومت نے صوبے میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن میں رواں ماہ کی پندرہ تاریخ توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے چھ روز تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، دکانیں اور سٹورز صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کھلیں گے جبکہ تمام چھوٹے اور بڑے کاروباری ادارے جمعے کو بند رہیں گے۔
پرہجوم عوامی مقامات پر ماسک پہننا اور دیگر حفاظتی اقدامات لازمی ہونگے۔