Friday, 29 March 2024, 11:16:22 am
آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیرمقامی لوگوں کو ڈومیسائل شہریت دینےکی متفقہ مذمت
July 01, 2020

آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیرمقامی لوگوں کو ڈومیسائل شہریت دینے کی متفقہ طورپرمذمت کی ہے اور بھارت کے اس اقدام کو مسترد کردیاہے۔

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ہےکہ وہ یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لے کرجائے کیونکہ یہ عالمی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

قرارداد میں کہاگیاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں اب تک تقریباً پچیس ہزاربھارتیوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے ہیں جو مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی ایک مذموم کوشش ہے۔

قانون سازاسمبلی نے اس امر کااعادہ کیاکہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ وادی  میں شہریت کے نئے قانون کانفاذ جموںوکشمیرکے عوام کسی قیمت پرقبول نہیں کریںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.