Monday, 13 July 2020, 09:19:20 am
صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی استعداد کار یومیہ 6600 تک بڑھا دی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
June 01, 2020

وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی استعداد کار یومیہ 6600 تک بڑھا دی ہے ۔

وہ آج(پیر)کراچی میں پاکستان کیلئے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹرPalitha Mahipala سے گفتگو کررہے تھے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا تحفظ یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے کیونکہ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کورونا وائرس کے خلاف صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ صوبائی حکومت کے بروقت اقدام سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔