Monday, 13 July 2020, 08:46:05 am
سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازوں کی تعداد دوگنی کر دی،زلفی بخاری
June 01, 2020

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازوں اور ان میں مسافروں کی گنجائش تقریباً دوگنی کر دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سات سو اسی پاکستانیوں کو گزشتہ ہفتے مختلف پروازوں سے واپس لایا جا چکا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اس مہینے کی دس تاریخ تک پندرہ خصوصی پروازوں کے ذریعے تین ہزار سات سو پچاس پاکستانیوں کو سعودی عرب سے وطن واپس لایا جائے گا۔