Sunday, 05 July 2020, 06:28:04 pm

مزید خبریں

 
راجہ فاروق حیدر کاکورونا وائرس سے جنگ کیلئے قومی اتحاد اور مشترکہ کوششوں پر زور
June 01, 2020

فائل فوٹو 

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کورونا وائرس سے جنگ کیلئے قومی اتحاد اور مشترکہ کوششوں پر زوردیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں قومی رابطہ کمیٹی کے ویڈیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات میں قومی اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ ریاست کی حکومت نے تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو ضروری قراردیا ہے۔

ادھر وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے وادی میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پراظہار تشویش کیا ۔