Monday, 13 July 2020, 09:25:21 am
پاک فوج قوم کی حمایت سے مضبوط فورس ہے، آرمی چیف
June 02, 2020

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کی حمایت سے مضبوط فورس ہے۔ 

وہ دورے کے دوران کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں فیکلٹی سے خطاب کر رہے تھے۔
آرمی چیف نے کہا کہ تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ طور پر باصلاحیت فوج امن کی ضامن ہے۔
بری فوج کے سربراہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارتوں کے حصول اور خود کو جدید پیشرفتوں سے عہدہ برا ہونے پر توجہ مرکوز رکھیں۔