Wednesday, 24 April 2024, 10:24:15 pm
وزیراعظم کی 12 قومی پارکس کے قیام کیلئے صوبوں سے مشاورت کی ہدایت
June 01, 2020

وزیراعظم عمران خان نے پروٹیکٹڈ ایریا پروگرام شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے جس کے تحت ملک میں بارہ قومی پارک قائم کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد جنگلی حیات اور درختوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے یہ بات موسمیاتی تبدیلی کے مشیر ملک امین اسلم سے پیر کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔یہ منصوبہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت شروع کیاجارہاہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کیلئے تمام صوبوں سے وزرائے اعلیٰ کی سطح تک مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے منصوبے کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ملک کے قدرتی وسائل کا تحفظ کرتے ہیں۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمران خان جلد پروٹیکٹڈ ایریا پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.