Saturday, 20 April 2024, 06:27:35 am
وزیراعلیٰ کی مارکیٹوں،بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
June 01, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام کو مارکیٹوں اور بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے پیر کے روز لاہور سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی موثر نگرانی کی جانی چاہیے۔

 انہوں نے عوام کو کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کےلئے حکومت کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زوردیا۔

 وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت نے عوام کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کاروبار کرنے کی اجازت دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.