Thursday, 25 April 2024, 03:25:08 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نےتازہ کارروائی میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا
June 01, 2020

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں ایک پْرتشددفوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔نوجوانوں کی شہادت کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں مینڈھر کے کم از کم پانچ گائوں میں بڑے پیمانے پر محاصروں اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ادھر کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ دو کم سن لڑکوںسمیت 21 کشمیریوں کو شہید کیا۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے سوگواروں اورپرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 200 افراد زخمی ہوگئے ۔ بھارتی پولیس اورپیراملٹری فورسز نے علاقے کے مختلف علاقوں میں محاصروں اورتلاشی کی565کارروائیوں کے دوران146 افراد کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر نوجوان تھے اور 801 مکانات کو تباہ کیا۔ جموں وکشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں جاری ایک بیان میں برطانیہ کے علاقے ڈربی میں گرو ارجن دیو گردوارے پر حملے کی شدید مذمت کرنے پر حریت تنظیموں اور رہنماؤں کی تعریف کی۔ دوسری طرف آزاد سیاسی تجزیہ کاراور انسانی حقوق کے کارکن اس بات پر حیران ہیں کہ ایک طرف دنیا امریکہ میں ایک پولیس افسرکے ہاتھوں محض ایک سیاہ فام شخص کے قتل پر تشویش کا اظہار کررہی ہے اوردوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مشینری کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل پر خاموش ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.