Sunday, 05 July 2020, 07:41:57 pm
کورونا وائرس : دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ چوہتر ہزار چار سو چون افراد لقمہ اجل بن گئے
June 01, 2020

فائل فوٹو

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ چوہتر ہزار چار سو چون افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد باسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ چھ ہزاردوسواکتالیس ا فراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ برطانیہ میں اڑتیس ہزار چار سو نواسی اوراٹلی میں33ہزار چار سو پندرہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

وائرس سے اب تک اٹھائیس لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔