Sunday, 05 July 2020, 06:21:43 pm

مزید خبریں

 
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کشمیری عوام پرہونیوالے ظلم و تشدد کیخلاف دنیا بھر کی بااثر حکومتوں کی خاموشی توڑنے میں مدد کریں، سردار مسعود خان
June 01, 2020

فائل فوٹو

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور کشمیر کاز کے لئے کام کرنے والے افراد پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ عوام پر ہونے والے ظلم و تشدد کیخلاف دنیا بھر کی بااثر حکومتوں کی خاموشی توڑنے میں مدد کریں۔

انہوں نے یہ بات کشمیر میں دوہرے لاک ڈاؤن اور عالمی ردعمل کے موضوع پر ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام تحریک آزادی کشمیر کے سربراہ راجہ فہیم کیانی نے کیا۔

کانفرنس میں کنزرویٹو پارٹی، لیبر پارٹی اور سکاٹش نیشنل پارٹی کے صوبائی وزرا نے بھی خطاب کیا۔

آزادجموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ ہمارے دوستوں اور خیرخواہوں کو چاہئے کہ وہ ایسی حکومتوں کو متحرک کریں جن کی حقائق کے باوجود پراسرار خاموشی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونیوالے ظلم و تشدد کی ذمہ دار ہے۔