Thursday, 25 April 2024, 10:16:51 pm
بھارت ہمسایہ ملکوں کے خلاف جارحیت کر رہا ہے،وزیر اطلاعات
June 01, 2020

بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی شرانگیز مہم شروع کی ہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی سے ہٹانا ہے۔

یہ بات اطلاعات و نشریات کے وزیر سید شبلی فراز نے آج ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتی عملے کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنا اور ان پر تشدد اور گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔سید شبلی فراز نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مذموم توسیع پسندانہ عزائم کے باعث چین جیسا ترقی اور امن پسند ملک بھی اپنی فوج سرحد پر لانے پر مجبور ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا نیپال سے بھی ایسی ہی خبریں دے رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.