Sunday, 05 July 2020, 06:02:57 pm
بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ اکانوے ہزار سے سے تجاوز کر گئی
June 01, 2020

فائل فوٹو

بھارت میں آج کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ اکانوے ہزار سے سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد وہ فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں کورونا سے ساتواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ریکارڈ آٹھ ہزار نو سو چوالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے امریکہ، برازیل، روس، سپین، برطانیہ اور اٹلی کے بعد فہرست میں بھارت ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔
حالیہ دنوں میں تنقید میں اضافہ ہوا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا ایک ارب تیس کروڑ بھارتیوں کو لاک ڈاؤن کرنے کا اقدام بیماری کو روکنے میں ناکام ہو گیا ہے جبکہ یومیہ اجرت پر انحصار کرنے والے لاکھوں افراد کے روزگار ختم ہو گئے ہیں۔