Sunday, 05 July 2020, 07:21:08 pm
آئندہ بجٹ میں صنعت کو ہر ممکن مراعات فراہم کرنے کیلئے کوشش کی جانی چاہیے،وزیراعظم
June 01, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں صنعت کو ہر ممکن مراعات فراہم کرنے ، نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے اور معیشت کے پہیے کو چلانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کی جانی چاہیے۔ 

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں آئندہ بجٹ کے ہداف پر غور کرنے کے لیے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا نے معیشت کے استحکام اور مضبوطی کی طرف کوششوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالی کمزوریوں کے باوجود تجارت اور صنعت کی امداد اور کورونا کے اثرات کو کم کرنے کے لیے غیر معمولی اقتصادی پیکج فراہم کیا ۔
انہوں نے غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کٹوتی کے عمل کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت ہر سطح پر تیز کرنے کی ہدایت کی ۔