Wednesday, 24 April 2024, 09:44:22 pm
پنجاب میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے موبائل فون ایپ متعارف کرانے کا ایک موثر منصوبہ تیار کیاہے:حافظ ممتاز احمد
June 01, 2019

پنجاب کے ایکسائز اینڈ ٹیکشن کے وزیر حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ حکومت جلد ایک ہمہ گیر پالیسی متعارف کرائے گی جس کے تحت صوبے میں تمام گاڑیوں کو ایک جیسی نمبر پلیٹس جاری کی جائیںگی۔سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیا نظام سڑکوں پر ٹوکن کی جانچ پڑتال کیلئے ناکہ سسٹم کا متبادل ہوگا جبکہ اس سے پنجاب میں ٹیکس چوری کے امکانات ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ان کے محکمے نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے موبائل فون ایپ متعارف کرانے کا ایک موثر منصوبہ تیار کیاہے۔اس نظام کے تحت ٹیکس دہندگان چالان فارم کے بجائے اپنے گھروں سے ہی باآسانی ٹیکس ادا کرسکیںگے اور نئے نظام سے صوبے میں ٹیکس دہندگان کے مسائل کم ہوںگے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.