Wednesday, 26 June 2019, 09:48:17 pm
وفاقی بجٹ کی تیاری،مشیر خزانہ کی قیادت میں حکومتی اقتصادی ٹیم کی تاجر برادری سے ملاقات
June 01, 2019

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی قیادت میں حکومت کی اقتصادی ٹیم نے وفاقی بجٹ 2019-20کی تیاری کیلئے لاہور میں تاجر برادری سے ملاقات کی۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ صنعتوں کی ترقی پاکستان کا مستقبل ہے۔اس موقع پر محاصل میں اضافے، بجلی اور گیس سمیت تمام شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اخراجات میں کمی اور بجٹ میں برآمدی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا گیا۔ملاقات میں کل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پاکستان کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کی فیڈریشن، لاہور اور فیصل آباد کے ایوان صنعت وتجارت اور تاجر رہنمائوں نے شرکت کی۔