Sunday, 15 September 2019, 11:49:22 pm

مزید خبریں

 
مکہ اعلامیہ مسلم دنیا کو ایک لائحہ عمل دے گا،تجزیہ کار
June 01, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مکہ اعلامیہ مسلم دنیا کو ایک لائحہ عمل دے گا۔

ریڈیو پاکستان کے نیوز اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی نے کہا کہ اسلام کے دشمن اسلامی دنیا میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر نواز نے کہا کہ اسلامی دنیا اتحاد اور ثابت قدمی سے اسلام مخالف عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا سکتی ہے۔