Friday, 29 March 2024, 11:14:29 am
ایف بی آر نے بتیس کھرب چوہتر ارب روپے سے زائد کے عبوری محاصل جمع کیے
June 01, 2018

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طورپر بتیس کھرب چوہترارب روپے سے زائد کے عبوری محاصل جمع کئے ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ وصولی کی شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً پندرہ فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بورڈ نے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سو ارب روپے سے زائد کے ریفنڈ ز بھی جاری کئے ہیں جبکہ گزشتہ پورے مالی سال کے دوران چون ارب روپے کے ریفنڈ ز جاری کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ٹیکس وصولی کے رجحان میں اضافہ ایف بی آر کے محصولات کے نظرثانی شدہ سالانہ ہدف کے حصول کی جانب اس کی کوششوں کے ضمن میں نیک شگون ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.