Thursday, 25 April 2024, 09:36:14 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کاکارکنوں کی ماہانہ اجرت20ہزار روپے کرنے کا اعلان
May 01, 2021

پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر کارکنوں کی کم سے کم ماہانہ اجرت 17 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔آج لاہور میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران کارکنوں کی کم سے کم اجرت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ کارکنوں کیلئے شادی کی امداد ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے اور اموات کی صورت میں امداد پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محنت کشوں کو لاہور، ننکانہ صاحب اور ملتان کی لیبر کالونیوں میں فلیٹ دئیے جائیںگے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت سات ارب روپے سے زائد کی امداد حکومت کی مزدور دوستی کا ثبوت ہے۔انہوں نے محنت کشوں کو قومی ہیرو قراردیتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث یوم مزدور انتہائی سادگی سے منایاجارہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.