Saturday, 26 May 2018, 08:52:28 am

مزید خبریں

 
اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح تاریخی لمحہ،ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے
May 01, 2018

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایئروائس مارشل اسید الرحمن عثمانی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح پاکستا ن کیلئے تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا طویل عرصے سے انتظار تھا اور حکومت کے جراتمندانہ اقدامات سے اب یہ مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ہوائی اڈہ جدید نظام سے لیس ہے اور یہ سالانہ ڈیڑھ کروڑ مسافروں کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔