Tuesday, 16 April 2024, 12:52:28 pm
ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے: امین الحق
April 01, 2021

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے اور ان کی وزارت نے ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پہلے سے ہی اقدامات کیے ہیں۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام کے بارے میں وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے آئی ٹی کی صنعت کو بہتر مراعات دینے اور آئی ٹی کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے پہلے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے بارے میں وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے ارکان نے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی وزارت کی کارکردگی خاص طورپر ریکارڈ کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے حوالے سے اہداف کے حصول پر اطمینان کا اظہارکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.