Saturday, 20 April 2024, 01:41:27 am
قومی رابطہ کمیٹی کا14اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنےکافیصلہ
April 02, 2020

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا جلاس بدھ کے روز اسلام آبادمیں ہوا جس میں اندرون ملک تمام پروازوں کی معطلی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بات منصوبہ بندی کے وزیراسد عمر نے اسلام آباد میں صحت کی قومی خدمات کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور قومی سلامتی ڈویژن کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اسدعمر نے بتایا کہ ملک میں موجودہ لاک ڈائون سے کورونا وائرس کی وباء پر موثر طور پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور یہ اس ماہ کی چودہ تاریخ تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں کھانے پینے کی اشیاء لے جانے والی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جبکہ عوام کے لئے ادویات بھی دستیاب رہیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.