Friday, 29 March 2024, 02:59:23 pm
مختلف ملکوں میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر خارجہ
April 01, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت دنیا کے مختلف ملکوں سے واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کو ترجیح دے رہی ہے۔

 آج اسلام آباد میں کوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ایک کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں بیرون ملک پاکستانیوں کی اصل تعداد کا علم ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ آزمائشی پرواز کا تجربہ کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ سے آنے والی آزمائشی پرواز کےتمام 170 مسافروں کا ٹیسٹ کیاگیا اورتمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.