Thursday, 28 March 2024, 08:33:23 pm
غیرمحفوظ علاقوں میں کوریج کرنے والے صحافیوں کوحفاظتی کٹس فراہم کی جائیں گی:فردوس
April 01, 2020

اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قرنطینہ مراکز سمیت غیر محفوظ علاقوں میں رپورٹنگ کرنےوالے صحافیوں کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں گی۔

 بدھ کے روز صوبائی  وزرائے اطلاعات کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران انہوں نےکہاکہ کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں صحافی کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور ان کا تحفظ اور صحت یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 معاون خصوصی نے کہاکہ کووڈ19 کئیر فار میڈیا ایپ کا بھی اجرا کیا جارہا ہے تاکہ وائرس سے متاثرہ صحافیوں کی مدد کی جاسکے۔

 انہوں نےکہا کہ اخباری ہاکروں کو بھی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل کیا جائے گا کیونکہ کوروناوائرس کی وجہ سے اخبارات کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔

 معاون خصوصی نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ ذرائع ابلاغ کے زیرالتوا واجبات فوری طور پر ادا کئے جائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.