Friday, 29 March 2024, 03:20:49 pm
دنیابھرمیں کوروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد40 ہزارسے تجاوز کرگئیں
April 01, 2020

دنیابھرمیں کوروناوائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد چالیس ہزارسے تجاوز کرگئی ہے اورساڑھے آٹھ لاکھ افرادمتاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چین کے مقابلے میں تین ہزارچھ سوسے تجاوزکرگئی ہے اورایک لاکھ اکیاسی ہزار سے زائدافرادمتاثر ہوئے ہیں۔ادھر سپین میں جوکوروناوائرس سے بری طرح متاثرہ ملک ہے وہاں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران آٹھ سوانچاس اموات ریکارڈ کی گئیں جوایک روز میں ہونے والے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعدادہے۔اٹلی میں کوروناوائرس سے اب تک مجموعی طورپربارہ ہزارچارسواٹھائیس افرادہلاک ہوئے ہیں۔فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چارسوننانوے مزیداموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے ہلاک افرادکی تعدادتین ہزارپانچ سوتئیس ہوگئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.