Thursday, 28 March 2024, 08:04:52 pm
انتونیوگوتریزکاکوروناوائرس کی عالمی وباء کےخاتمےکیلئےصحت کا مربوط نظام وضع کرنےکی ضرورت پرزور
April 01, 2020

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کوروناوائرس کی عالمی وباء کے خاتمے اور اس کا پھیلائو روکنے کے لئے صحت کا فوری اور مربوط نظام وضع کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں کوروناوائرس کے پھیلائو سے مرتب ہونے والے سماجی اورمعاشی اثرات سے متعلق عالمی ادارے کی رپورٹ کے اجراء کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ وباء دنیابھرمیں تنازعات کوجنم دے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی عالمی وباء دوسری عالمی جنگ کے بعدشدیدترین عالمی بحران ہے جو انسانی معاشروں کوبری طرح متاثرکررہاہے جس میں لوگوں کی جانیں جارہی ہیں۔انتونیوگوتریزنے صنعتی ملکوں پرزوردیاکہ وہ کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کی جائے جہاں جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی بیماری کے ڈرائونے خواب کاسامناہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.