Friday, 22 November 2019, 03:13:45 am
ڈیجیٹلائزیشن عالمی ترقی کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے،خالد مقبول
April 01, 2019

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور یہ عالمی ترقی کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ٹیلی گروپ کے زیراہتمام پاکستان معیشت پر ٹیلی مواصلات کے اثرات کے زیرعنوان ایک رپورٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان میں علم پر مبنی معیشت قائم کرنا چاہتی ہے۔