Monday, 22 October 2018, 11:19:12 pm
نئی فلم پالیسی سے پاکستان کی فلمی صنعت کے سنہری دور کو بحال کر نے میں مدد ملے گی، مریم اورنگزیب
April 01, 2018

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں ثقافت اور فلم کے فروغ کیلئے جراتمندانہ اقدامات کئے ہیں ۔

کراچی میں اتوار کی رات ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت اس شعبہ کے فروغ کیلئے صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی ۔

انہوں نے کہاکہ رواں سال کے مالیاتی بل میں پالیسی کے مطابق فلمی صنعت کیلئے فنڈز مختص کئے جائینگے جو کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے مدد گار ثابت ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ نئی فلم پالیسی سے پاکستان کی فلمی صنعت کے سنہری دور کو بحال کر نے میں مدد ملے گی ۔