Saturday, 20 April 2024, 02:04:36 am
پی ٹی اے نے شکایات کے اندراج اور فوری نمٹانے کیلئے موثر نظام وضع کیا ہے،امین الحق
March 01, 2021

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے صارفین کی شکایات کے اندراج اور انھیں فوری نمٹانے کیلئے ایک موثر نظام وضع کیا ہے۔

یہ بات انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر سید امین الحق نے پیر کے روز اسلام آباد میں چوتھی کنزیومر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے سے متعلق صارفین کے تمام مسائل حل کیئے جائیںگے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سوفیصد تک لانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے دیہی علاقوں میں خدمات کی رسائی اور انھیں بہتربنانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.