Thursday, 28 March 2024, 07:21:23 pm
تجزیہ کاروں کا افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا بھرپور خیرمقدم
March 01, 2020

تجزیہ کاروں نے افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

رات ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط خطے کی ترقی کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے پرامن حل کیلئے ہمیشہ اصولی موقف اختیار کیاہے اور پاکستان اور امریکہ افغانستان میں امن کیلئے متحد ہیں۔

ماہرین میں ڈاکٹر ظفرنواز جسپال، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل یاسین ملک، ڈاکٹر آمنہ محمود، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی اور ڈاکٹر زاہد انور خان شامل تھے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.