Thursday, 09 April 2020, 06:32:31 am

مزید خبریں

 
کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت اور صوبائی حکومتیں انتہائی چوکس ہیں،ڈاکٹر ظفر
March 01, 2020

صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے ۔آج اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت اور صوبائی حکومتیں انتہائی چوکس ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ پیشگی اقدام کے طورپر پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن سرحد سات روز کیلئے بند کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام فضائی اورزمینی راستوں پرصحت کے بین الاقوامی ضابطوں کی پیروی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھرتی ہوئی صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے اورچار بڑے شہروں میں کرونا وائرس کے تشخیصی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زوردیا کہ وہ کرونا وائرس سے متعلق عوام کو درست معلوما ت پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے متعلق کسی بھی سوال سے متعلق عوام ہیلپ لائن 1166پر رابطہ کرسکتے ہیں۔