Saturday, 30 May 2020, 07:29:21 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم ملک میں سیاحت کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہے ہیں،تجزیہ کار
January 01, 2020

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں سیاحت کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ انسانی وسائل کی ترقی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے بھارت کے تمام جارحانہ عزائم کو شکست دی ہے۔ اور پوری قوم بھارتی حربوں اور ہائبرڈ جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ان تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر صبور غیور،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل،ڈاکٹر عالیہ ایچ خان،ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان اور ڈاکٹر ہما بقائی شامل ہیں۔