Saturday, 29 February 2020, 12:42:53 am
ڈی جی ثمینہ وقار کا ریڈیو پاکستان لاہور کے پیشہ ورانہ اور انتظامی امور کا جائزہ
January 01, 2020

ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ وقار نے بدھ کی سہ پہر براڈکاسٹنگ ہاؤس ریڈیو پاکستان لاہور کا دورہ کیا۔انہوں نے پی بی سی لاہور کے شعبہ جاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران اہم پیشہ ورانہ اور انتظامی امور زیر غور آئے۔ڈائریکٹر جنرل نے پانچویں پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کل ریڈیو پاکستان لاہور میں ہونے والی مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے میوزک لائبریری سمیت براڈکاسٹنگ ہاؤس کے مختلف حصے دیکھے۔